Parthenium in Vegetable Fields.

-حملہ آور گاجر بوٹئ (پارتھینیم) کا انتظام یا انسداد

حملہ آور گاجر بوٹی (پارتھینیم) کے بارے میں معلومات کے صفحہ پر خوش آمدید!

یہاں پر آپ اس بوٹی اور اس کے اثرات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ معلومات ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اور جان سکیں گے کہ مزید معلومات کےلئے کن سے رابطہ کیا جائے۔

گاجر بوٹی (پارتھینیم) کے بارے میں

Parthenium Eradication.
Parthenium Plant, Seeds, Flowers, Leaf
Parthenium Colonised.

گاجر بوٹی ایک حملہ آور جڑی بوٹی ہے۔ جس کا انسانوں اور جانوروں کی صحت پر بہت زیادہ برے اثرات ہیں۔ اسی طرح یہ فصلات اور ماحول کےلئے بھی مضر اثرات رکھتی ہے

گاجر بوٹی بہار اور گرمیوں کے موسم کے مہینوں (اپریل سے نومبر) میں اگتی ہے۔

برسات کے موسم میں تیزی سے اگتے ہوئے اس کا قد ڈیڑھ میٹر تک پہنچ جاتا ہے اور اس کا بیج دور دراز تک پھیل جاتا ہے۔ ایک پودا اپنی مکمل صلاحیت میں اٹھائیس ہزار بیج پیدا کرسکتا ہے۔

گاجر بوٹی کے انتظام یا انسداد کے لئے آپ کیا کر سکتے ہیں

گاجر بوٹی کو اپنی زمیں میں سے جڑ سے اکھاڑ دیں۔ جبکہ جلد کی الرجی اور سانس کی بیماریوں سے بجنے کیلیئے ہاتھوں پر دستانے اور منہ پر ماسک پہنیں۔

گاجر بوٹی سے ہوشیار رہیں! گلدستہ خریدتے وقت محتاط رہیں کہ اس میں گاجر بوٹی کے پھول تو موجود نہیں

گاجر بوٹی کے بارے میں اپنے دوستوں اور ہمسایوں کو آگاہ کریں۔ تاکہ وہ بھی اس جڑی بوٹی کے مضر اثرات کے بارے میں جان سکیں۔

معلوماتی مواد دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔

گاجر بوٹی کےبارے میں اور زیادہ جانیئے۔

نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں اور گاجر بوٹی کے بارے میں اور معلومات حاصل کریں۔

گاجر بوٹی کے معلومات کے بارے میں کتابچہ

گاجر بوٹی کی آگاہی کے بارے میں پوسٹر

گاجر بوٹی کے مضر اثرات اور اس کے متعلقہ دوسرے حوالوں سے عوامی اہمیت کے پیغامات غور سے دیکھیے۔

سوالات کی صورت میں کن سے رابطہ کیا جائے۔

آپکے ضلع کے بارے میں مغصوص سوالات کی صورت میں محکمہ زراعت کے آفیسر یا میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

گاجر بوٹی کے بارے اور اس کو کنٹرول کرنے کے بارے میں اگر آپ کوئی سوالات ہیں تو ڈاکٹر عمیر صفدر سے رابطہ کریں۔

Umair2